برآمدات میں10فیصداضافہ،حجم 3ارب ڈالرریکارڈ

برآمدات میں10فیصداضافہ،حجم 3ارب ڈالرریکارڈ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال میں 10.65 فیصد اضافہ اور اس کا حجم تقریباً 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا اور اس دوران برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خوراک، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان سمیت متعدد مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑ ڈالرکی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔چاول، پھل، سبزیوں، گوشت، مصالحوں اور آئل سیڈز کی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، خام کپاس کی برآمد میں 316 فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13 فیصد اور کیمیکلزکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں