چاول کی برآمدات میں 85فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر85فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 3.683ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.107 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون 2024 میں حجم 286.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 333.32 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 160.69 ملین ڈالر تھا۔