اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 1ارب 78کروڑ حصص کے سودے

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 1ارب 78کروڑ حصص کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے دوران ملاجلا رجحان رہا ۔ 100 انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے سے 78225 پر بند ہوا ۔

کاروباری ہفتہ کے دوران مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79327 اورہفتہ وار کم ترین سطح 77595 تک ریکارڈ کی گئی ۔ کاروباری ہفتے میں 1 ارب 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 85 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں