بنگلہ دیش:ملک گیر سول نافرمانی مہم وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

بنگلہ دیش:ملک گیر سول نافرمانی مہم وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں طلبا رہنماؤں نے ملک گیر سول نافرمانی کی مہم شروع کر دی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے شہریوں کے قتل عام پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈھاکہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنماآصف محمود  نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اتوار سے مکمل عدم تعاون کی تحریک شروع کریں۔ انہوں نے کہا ملک گیر مہم میں ٹیکسوں اور یوٹیلیٹی بلوں کی عدم ادائیگی، سرکاری کارکنوں کی ہڑتال،بینکوں کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات زر کی ادائیگی روکی جائے گی ۔ادھر بنگلہ دیش نے انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی۔یاد رہے کہ بنگلادیش میں پچھلے ہفتے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران 200 سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں