رہا ہونیوالی اسرائیلی خواتین کیلئے حماس کے تحفے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو 3اسرائیلی خاتون قیدیوں کو رہا کیااس موقع پر حماس نے خواتین کو یادگاری تحفے میں ایک بیگ دیا ۔
حماس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خواتین جیسے ہی رہائی پانے کے بعد گاڑی میں بیٹھیں تو حماس کے اہلکاروں نے انہیں ایک بیگ دیا ۔رپورٹس کے مطابق اس بیگ میں حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحفے میں گریجویشن کی سند، عربی زبان کے سرٹیفکیٹ، فلسطین کا نقشہ اور قید کے دوران کی ان کی تصاویر دیں ۔