ہنیہ کی شہادت سے جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی :فضل الرحمن

ہنیہ کی شہادت سے جدوجہد آزادی  کو تقویت ملے گی :فضل الرحمن

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطین اور حماس رہنماؤں سے ملاقات کی اوراسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات میں انہوں نے تمام فلسطینی شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔انہوں نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی غاصبوں سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے ۔ حماس رہنماؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ جے یوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں