ہفتہ رفتہ :انٹر بینک میں ڈالر 16پیسے مہنگا

 ہفتہ رفتہ :انٹر بینک میں ڈالر 16پیسے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر)ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا۔278.34 سے بڑھ کر 278.50 کا ہو گیا ۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  بڑھ کر 280.41 روپے پر پہنچ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں