مائی کراچی نمائش کا دوسرے روز، ہزاروں افراد اہلخانہ کیساتھ شریک

 مائی کراچی نمائش کا دوسرے روز، ہزاروں افراد اہلخانہ کیساتھ شریک

کراچی(بزنس رپورٹر)ایکسپو سینٹر میں جاری 19 ویں مائی کراچی نمائش کے دوسرے دن ہزاروں افراد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آتے رہے ۔

،تاکہ 300 سے زائد نمائش کنندگان کی جانب سے رعایتی نرخوں پر پیش کی جانے والی مصنوعات اور خدمات کا مشاہدہ کیا جاسکے ۔زائرین سفارتکاروں اور غیر ملکی وفد کے ارکان نے کراچی چیمبر کی پوری ٹیم اور نمائش کنندگان کی جانب سے اس شاندار تقریب کا شاندار انعقاد کرکے کراچی کے مثبت امیج کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین بی ایم جی بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے انتظامات اور عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے سی سی آئی کے تینوں عہدیداروں اور منیجنگ کمیٹی اراکین کی کوششوں کی بدولت کئی مشکلات کے باوجود نمائش کو مثالی انداز میں منعقد کیا گیا ہے ۔کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ نے مائی کراچی نمائش کی اب تک کی پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  مختلف شعبوں کے افراد کی جانب سے نمائش کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،جنہوں نے اس   ایونٹ کے انعقاد کیلئے کے سی سی آئی کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں