سابقہ رنجش پر فریقین میں تصادم،فائرنگ، 2افراد زخمی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )سابقہ رنجش کا شاخسانہ’ فریقین میں تصادم’ ڈنڈوں سوٹوں کا استعمال’ فائرنگ’ دوافراد زخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ ایک کی حالت تشویشناک۔
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جمالدین والی کے علاقہ جگو پتن کے رہائشی خادم حسین وغیرہ کی اسی علاقہ کے رہائشی افراد سے سابقہ رنجش چلی آرہی تھی کہ گذشتہ روز فریقین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں دونوں فریقین نے ڈنڈوں’ سوٹوں کا آزادانہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 24سالہ خادم حسین اور 30سالہ مہردین زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔