رواں مالی سال میں روئی کی8لاکھ 44ہزار گانٹھوں کی پیدا وار

 رواں مالی سال میں روئی کی8لاکھ 44ہزار گانٹھوں کی پیدا وار

کراچی (این این آئی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 31 جولائی تک ملک میں روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔

جس کے مطابق اس عرصے تک ملک میں روئی کی 8 لاکھ 44 ہزار گانٹھیں پیدا ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 14 لاکھ 29 ہزار 638 گانٹھوں کے نسبت 5 لاکھ 84 ہزار 381 گانٹھیں 40.90 فیصد کم ہے ۔صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 92 ہزار 555 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی پیداوار 3 لاکھ 88 ہزار 568 گانٹھوں کے نسبت 96 ہزار گانٹھیں 24.71 فیصد کم ہے ۔صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 51 ہزار 702 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی 10 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کی پیداوار کے نسبت 4 لاکھ 88 ہزار 368 گانٹھیں 46.96 فیصد کم ہے ۔اس عرصے میں برآمد کنندگان نے 400 گانٹھیں خریدیں جو گزشتہ سال کی 7500 گانٹوں کی نسبت 7100 گانٹھیں 94.67 فیصد کم ہے ۔ٹیکسٹائل ملز نے 7 لاکھ 44 ہزار گانٹھیں خریدیں جو گزشتہ سال کی 12 لاکھ 84 ہزار 819 گانٹھوں کے نسبت 5 لاکھ 40 ہزار 736 گانٹھیں 42.09 فیصد کم ہے ۔ہفتہ کے دوران پھٹی کی آمد اور روئی کی آمد 4 لاکھ 2 ہزار گانٹھوں کی رہی ۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال شدید گرمی کی وجہ سے پھولوں کے وافر مقدار میں جھڑنے اور کھڑی فصل پر بارشوں کی وجہ سے پیداوارمتاثر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں