ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان ،سونا300روپے سستا

ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان ،سونا300روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھرایک تولہ سونا 300 روپے سستاہوگیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر13پیسے کے اضافے سے 278.63روپے پرجاپہنچا ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ ڈالر1پیسے کے اضافے سے 280.40روپے کاہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں72پیسے کاا ضافہ ہواجس سے یورو 305.69روپے کاہوگیاتاہم9پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ357.94روپے پر آ گیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا300روپے کی کمی سے 2 لاکھ 56 ہزار 500روپے اوردس گرام258 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں