اوپو کی رینو12سیریز اے آئی فیچرز کے ساتھ لانچ کردی گئی

اوپو کی رینو12سیریز اے آئی فیچرز کے ساتھ لانچ کردی گئی

لاہور(بزنس ڈیسک)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈاوپو نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنی پہلی اے آئی اسمارٹ فون سیریزرینو12لانچ کردی۔

 اس سیریز میں اوپوکی جانب سے 3 ویریئنٹس رینو 12 ایف فورجی، رینو 12 ایف فائیوجی اور رینو12فائیوجی شامل کئے گئے ہیں ۔اسمارٹ اے آئی خصوصیات اورمضبوط اور پائیداری سے لیس رینو12ایف فائیواگست سے پری آرڈر کیلئے دستیاب ہے جس کی ابتدائی قیمت69ہزار999روپے رکھی گئی ہے ۔اوپوکی پہلی اے آئی اسمارٹ فون سیریزکے لانچ ایونٹ میں ٹاپ ٹیک KOLs،لائف سٹائل انفلیونسرز،اوپوپارٹنرز، اوپو کے ایگزیکٹوز اور ملک بھر سے میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں اوپوکی جانب سے خصوصی انٹرایکٹو زون بنایا گیا تھا جہاں شرکاء نے ڈیوائس کاعملی مشاہدہ کیا۔ایونٹ میں رینو12 سیریز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سی ای او جارج لانگ نے کہا ہم اس خصوصی تقریب میں پاکستان میں اپنا پہلا اے آئی اسمارٹ فون متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ اوپواپنی مسلسل جدت اور ٹیکنالوجی سے اپنے صارفین کو بے مثال پائیداری اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ جدید ترین AI کو ہر کسی کے لیے رسائی کے قابل بناتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں