خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی
لاہور (این این آئی)خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024میں سویابین آئل کی درآمدات پر 112.33 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023کے مقابلے میں 171فیصد کم ہے ۔مالی سال 2023میں سویا بین آئل کی درآمدات پر304.42ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا ۔ جون میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 1.879ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔