اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔ اگست کیلئے 4.55فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں3.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ہوگئی۔جولائی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.39ڈالر اور سوئی سدرن کیلئے 13.15ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں