مہنگی بجلی سے فیصل آباد کی 100 صنعتیں بند، ایس ایم تنویر

مہنگی بجلی سے فیصل آباد کی 100 صنعتیں بند، ایس ایم تنویر

لاہور(آئی این پی)یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث فیصل آباد کی 100 صنعتیں اب تک بند ہو چکی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کرکے بجلی کے نرخ کم نہ کرائے گئے تو پاکستان کے تاجروں کے ہاتھ سے 5ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈر نکل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد ہے تو شرح سود 19.5 فیصد رکھنے کا کوئی جواز نہیں، اس شرح سود اور اتنی مہنگی بجلی پر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں