رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی گرفتار

رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی  اداکار سمراٹ مکھرجی گرفتار

کولکتہ(شوبزڈیسک ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کلکتہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

، میڈیا کے مطابق بنگالی اداکار کی تیز رفتار کار نے موٹر بائیک سوار کو ٹکر ماری تھی جس کی حالت بہت خراب ہے ۔سمراٹ مکھرجی کی گاڑی موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد ایک گھر سے بھی ٹکرائی جس سے اسکا گیٹ ٹوٹ گیا۔پولیس نے سمراٹ مکھرجی کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں