غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ

غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 24 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2023ء میں مالیت 10کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی،اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست  سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں