بدنام زمامہ منشیات فروش گرفتار

بدنام زمامہ منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ رضا آباد پولیس نے بدنام زمامہ منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے کوکیاں روڈ عباس نگر پُلی کے قریب اے ایس آئی ریاست علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد علی کو روک کر چیک کیا، جس کی تلاشی کے دوران 1200 گرام آئس برآمد کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں