بھارت :ڈاکٹروں کے تحفظ کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے 9رکنی ٹاسک فورس تشکیل

بھارت :ڈاکٹروں کے تحفظ  کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے  9رکنی ٹاسک فورس تشکیل

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ۔۔۔

جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے طریقہ کار طے کرنے کیلئے 9 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی اور سی بی آئی کو معاملے کی تحقیقات پر 22 اگست  کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احتجاج میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اب طلبہ، وکلا، کھلاڑی اور دیگر طبقات کے لوگ شامل ہو رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں