سندھ بینک لمیٹڈ اور سندھ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ میں معاہدہ

سندھ بینک لمیٹڈ اور سندھ  انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ میں معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سندھ بینک لمیٹڈ اور سندھ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف) نے اقتصادی ترقی کو بڑھانے اور اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم ادارہ جاتی تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

تقریب میں سندھ بینک کے صدر اور سی ای او ایم انوار شیخ، ایس ای ڈی ایف کے سی ای او خضرپرویز اور بینک کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر ،سندھ وبلوچستان کے علاقائی جنرل منیجر سید اسد علی، اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے سی ای او فیصل مجیب اورایس ای ڈی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کبل محمد شریک تھے ۔یہ اسٹریٹجک اتحاد سندھ بینک اور ایس ای ڈی ایف کی مشترکہ طاقت اور مہارت کو بروئے کار لانے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ سندھ بینک کی 330 شاخوں میں سے 200 کے ساتھ مضبوط موجودگی ہے جو سندھ کے تمام اضلاع میں خاص طور پر زراعت پر مبنی علاقوں میں اسٹریٹجک طور پر واقع ہے ۔اس موقع پر سندھ بینک کے صدر اور سی ای او (اے ) انوار شیخ نے کہا کہ ہمیں سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے قیام کے لیے بینک فنانسنگ کو سستی اور قابل عمل بنانے کے لیے ایس ای ڈی ایفکے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے جس میں زراعت اور آئی ٹی سے متعلقہ ایس ایم ایز شامل ہیں۔ایس ای ڈی ایف کے سی ای او خضر پرویز بھی اس شراکت داری کے بارے میں پرجوش تھے اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ معاہدہ سندھ میں معاشی ترقی کو فروغ دینے ، نئے مواقع پیدا کرنے اور ایس ایم ایز کی پائیدار ترقی کو بڑھانے کے لئے ان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای ڈی ایف ایس ایم ایز کو مارک اپ سبسڈی دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ان کی توسیع کو فروغ دیا جاسکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں