جاپان:ائیرپورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے 36پروازیں منسوخ، 201تاخیر کا شکار

جاپان:ائیرپورٹ پر قینچیاں  گم ہونے سے 36پروازیں  منسوخ، 201تاخیر کا شکار

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی ائیر پورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 بتایاگیاہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے نیو چٹوز ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب سٹور سے قینچیاں گم ہوئیں جس کے باعث ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً 2گھنٹے معطل رہا۔سکیورٹی چیک معطل رہنے سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے اور ائیر پورٹ پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔ قینچیوں کو تلاش کئے بغیر ہی 2 گھنٹے بعد ٹرمینل پر سکیورٹی چیک اور فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔حکام کے مطابق گم ہونے والی قینچیاں اگلے روز اسی سٹور سے مل گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں