فراڈی دوست نے امانت رکھی لاکھوں کی رقم ہڑپ کر لی

فراڈی دوست نے امانت  رکھی لاکھوں کی رقم ہڑپ کر لی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)فراڈی دوست نے امانت رکھی لاکھوں کی رقم ہڑپ کر لی،واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھگا دیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ ہوت والا پرہاڑشرقی کے رہائشی صغیر احمد نے محلہ قاضی والا کے دوست وقاص کے پاس 14لاکھ 50 ہزاررقم امانت رکھی اورکام کے سلسلہ میں باہر چلا گیا، ایک ہفتہ بعد واپس آکر رقم طلب کی تو دوست نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر بھگا دیااوررقم ہڑپ کر لی،پولیس نے متاثرہ صغیر احمد کی مدعیت میں امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں