دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسیں 117 سال ، 168دن عمر پائی

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسیں 117 سال ،  168دن عمر پائی

پیرس (اے ایف پی)دنیا کی معمر ترین خاتون سپین کی ماریہ برانیاس موریرا117سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،ماریہ 4مارچ 1907کو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے شہرسان فرانسسکو میں پیداہوئی تھیں ،انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں ۔

ان کے اہلخانہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ ماریہ برانیاس موریرا کا انتقال 19اگست  کی رات نیند کے دوران ہوا ،وہ خود کو کئی روز سے بہت کمزور محسوس کررہی تھیں ۔ماریہ گزشتہ دو دہائیوں سے شمال مشرقی سپین کے قصبے اولوٹ میں سانتا ماریا ڈیل ٹورا نرسنگ ہوم میں مقیم تھیں۔ماریہ کو 2023میں دنیا کی معمر ترین خاتون فرنچ راہبہ لوسیلی رینڈن کے 118کی عمر میں انتقال کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہواتھا ،ان کی موت کے بعد اب دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص جاپان کے ٹومیکو ایتوکا ہیں، جو 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 116 سال ہے ۔ان کی زندگی میں خاص بات یہ ہے کہ 1918 میں فلو کی وبا، پہلی اور دوسری جنگ عظیم اور سپین کی خانہ جنگی اور 2020 میں کوویڈ 19 کاشکار ہوئے تاہم ہربار بچ گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں