اسٹاک ایکسچینج میں 84 پوائنٹس کی مندی، 2 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 84 پوائنٹس کی مندی، 2 ارب منافع

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوملاجلارجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کی کمی سے 77745 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم مارکیٹ سرمائے میں 2 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ 43.94 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا تاہم آخری گھنٹوں میں اتار چڑھاؤکے دباؤ سبب انڈیکس منفی زون میں بند ہوا ۔منگل کے سیشن میں فرٹیلائزر، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن اور سیمنٹ کے شعبوں میں مندی رہی جبکہ بینکوں، آٹوز اور فارما سیکٹرز نے مثبت کردار ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ کے الجھے ہوئے رویے کو کسی مثبت محرک کی عدم موجودگی سے منسوب کیا جاسکتا ہے جو مارکیٹ کو بہتر رحجان دینے میں مدد دے سکتا ہے۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 93پوائنٹس کی کمی سے 24783پوائنٹس تاہم آل شیئرز انڈیکس 49869پوائنٹس سے بڑھ کر49921 پر جا پہنچا ۔منگل کو 11ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ7 لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 446کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،183میں کمی اور67میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ10کروڑ18لاکھ، یوسف ویونگ 3 کروڑ 548لاکھ  اورفلائنگ سیمنٹ 1کروڑ74لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں