ہر معاملے کا سامنا کر نے کو تیا ر ہوں اگلے ماہ وطن واپس آؤں گا:ثاقب نثار

 ہر معاملے کا سامنا کر نے کو تیا ر ہوں  اگلے ماہ وطن واپس آؤں گا:ثاقب نثار

لندن (آئی این پی )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا میرے حوالے سے جو بھی باتیں ہو رہی ہیں وہ بالکل بکواس ہیں۔۔۔

 میرا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیض حمید کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا فیض حمید ان کی بہت عزت کیا کرتے تھے ، وہ تابعدار رہے ہیں،ایک اور سوال پر کہ کیا ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا فیض حمید سے کوئی رابطہ رہا؟ ثاقب نثار نے کہا جب وہ 2022 میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے گئے تھے تب فیض حمید نے ان کو کال کرکے کہا تھا کہ آپ ہمارے علاقے میں آئے ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ پشاور میں کھانا کھائیں، جس کے بعد وہ اپنے پورے خاندان سمیت سوات سے واپسی پر پشاور گئے جہاں فیض حمید نے انہیں کھانے پر مدعو کیا تھا،اپنی وطن واپسی سے متعلق ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ چھ یا سات ستمبر کو واپس آئیں گے ،عطا تارڑ کی جانب سے کی گئی تنقید پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پراپیگنڈا سے بالکل نہیں گھبرا رہے اور ہر چیز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں