اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ ، 5افراد کے خلاف مقدمہ

 اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ ، 5افراد کے خلاف مقدمہ

لاہور(شوبزڈیسک ) سبزہ زار کے علاقے میں سٹیج اور فلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کے۔

 واقعہ پر پولیس نے زخمی کوریوگرافر توصیف کے بھائی توفیق کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سبزہ زار میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق توصیف گاڑی پر ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ مقدمے میں رانا سجاول، عادل اور فہیم کو نامزد کیا گیا جبکہ دو ملزم نامعلوم ہیں۔ زخمی توصیف کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں