معاشی بحالی کیلئے طویل المیعاد پالیسیاں ناگزیر، وفاقی چیمبر

معاشی بحالی کیلئے طویل المیعاد پالیسیاں ناگزیر، وفاقی چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اہداف کے حصول کیلئے وسیع تر مشاورت اور مربوط پالیسی پر انحصار کرے، ملکی معیشت کی مکمل بحالی کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو حکومتی معاشی پلان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے معاشی بحالی کیلئے چارٹر آف اکانومی، قومی پالیسیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بطور ریگولیٹر اپنا کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں