64برس قبل ملنے والے 95سالہ شخص نے اپنی محبت پالی

64برس قبل ملنے والے 95سالہ شخص نے اپنی محبت پالی

نیروبی(نیٹ نیوز) کینیا میں ایک دلچسپ واقعہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے جس میں 1960 میں ملنے والے 95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ دوست سے شادی کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ دیرینہ عزیز سے پہلی ملاقات کے 60 سالوں بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سٹیزن ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا کہ ابراہم مبوگو نے نیروبی کے ایک چرچ میں 90 سالہ تبیتھا وانگوئی سے شادی کی رسومات ادا کیں ،ابراہم مبوگو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم 1960 میں ملے اور پہلی ملاقات میں ہی ہمیں پیار ہوگیا۔ ہم نے مل کر سوچا اور فیصلہ کیا کہ اگر چرچ میں شادی کریں تو بہت اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم چونکہ ہم عیسائی بھی ہیں اسلئے ہم نے چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں