امام الحق نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

امام الحق نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے سوشل میڈیا پر اہلیہ انمول محمود کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کردیں ۔۔

امام الحق نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔کرکٹر نے 3 تصاویر پر مبنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور زندگی چلتی رہتی ہے ، میرے پہلو میں یہ حیرت انگیز خاتون ہر مشکل چیز کو آسان اور خوبصورت بنا دیتی ہے ، میری چٹان اور میرا سہارا۔امام الحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اس خوبصورت جوڑے کو خوش گوار موڈ میں سیلفی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں