پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ، ٹرافی کی رونمائی

پاک  بنگلہ دیش  پہلا  ٹیسٹ  آج  سے  شروع  ،  ٹرافی  کی رونمائی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان 2ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کاپہلامیچ آج سے راولپنڈی میں شرو ع ہوگا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں قومی ی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی،دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ سٹیڈیم اور دامنِ کوہ میں تصویر بنوائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کیلئے میچ جیتے ، ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہے ۔ ہمارے بولرز بیس وکٹیں لینے اور ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہوم گراؤنڈ میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ کپتانی کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے اور میں اس ٹیم کو آگے لے جانے کی پوری کوشش کروں گا۔دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں بڑی صلاحیت ہے ۔ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ بہت اہم ہے ۔ بنگلہ دیش اے اور شاہینز کے درمیان سیریز نے ہمارے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ لگانے میں مدد کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں