پی سی بی کی چیمپیئنز ٹرافی پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت

پی سی بی کی چیمپیئنز ٹرافی پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر ان حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی۔۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کی جا سکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ مایوس کن ہے کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے پرسوں کی میڈیا بات چیت سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے تبصروں کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن طور پر حوالہ دیا ہے اور اس طرح غیر ضروری سنسنی خیزی کو جنم دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیاری کو یقینی بناتے ہوئے ، تینوں سٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر اور دوبارہ ڈیزائن کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ڈومیسٹک میچوں کو بلاتعطل تعمیراتی کام کی سہولت کے لیے منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن یہ کسی بھی طرح سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق نہیں ہے جو کہ آٹھ ٹیموں کے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پی سی بی کے لیے ایک ترجیح بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں