ڈالر سستا، تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی بلند سطح پر

ڈالر سستا، تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی بلند سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 278.34روپے پر آگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 280.20روپے کاہوگیا ۔ یورو 1.07روپے بڑھ کر309.65روپے اور برطانوی پاؤنڈ63 پیسے کے اضافے سے 362.90روپے پر جا پہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2512 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر برقرار رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں