13سال قبل سونامی میں بہہ جانیوالی اہلیہ کا متلاشی شوہر

13سال قبل سونامی میں بہہ جانیوالی اہلیہ کا متلاشی شوہر

ٹوکیو(نیٹ نیوز) تاریخ میں لکھی گئی محبتوں کی داستانوں میں ایک جاپانی شخص کا بھی نام درج کیے۔

 جانے کے قابل ہے جو 13 سال قبل آئے سونامی میں لاپتہ ہوجانے والی اپنی اہلیہ کو اب تک جگہ جگہ تلاش کررہا ہے ۔یاسو تاکاماتسو نامی ایک جاپانی شخص اپنی بیوی یوکو، جو 2011 کے تباہ کن سونامی میں گم ہو گئی تھی، کی تلاش اب تک جاری رکھے ہوئے ہے ۔رپورٹس کے مطابق اپنی بیوی کی آخری رسومات کو صحیح طریقے سے انجام دینے کی خواہش میں تاکاماتسو نے فوکوشیما کے گندے پانیوں میں غوطہ خوری کرتے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزار دیا ہے ، اس امید پر کہ شاید اس کی بیوی کی باقیات کہیں مل جائیں۔2011 میں آئے جاپان میں سونامی نے تقریباً 20,000 جانیں لیں اور ہزاروں افراد لاپتہ ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں