مخالفین کی فائرنگ،دو افراد زخمی،مقدمہ درج

مخالفین کی فائرنگ،دو افراد زخمی،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نذیر کالونی میں پرانی۔۔۔

دشمنی پر محمد حیات نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ غلام علی اور نذیر احمد کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں