‘‘ پٹھان ’’کی کامیابی پر شاہ رخ نے بائیک کاتحفہ دیا:جان ابراہیم

‘‘ پٹھان ’’کی کامیابی پر شاہ رخ نے بائیک کاتحفہ دیا:جان ابراہیم

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میگا سٹار شاہ رخ خان نے فلم ’ پٹھان‘ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد انہیں قیمتی بائیک تحفے میں دی۔

جان ابراہم نے تحفے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ آجاؤ پارٹی کرتے ہیں اپنی پکچر چل رہی ہے اور اچھی اوپننگ ملی ہے ۔ میں نے شاہ رخ خان کو جواب دیا کہ نہیں مجھے سونا ہے ۔ شاہ رخ میرے جواب پر حیران رہ گئے اور پوچھا کہ کیا؟ سونا ہے ؟ میں نے کہا کہ جی مجھے سونا ہے اس پر شاہ رخ نے پوچھا کہ تمہیں کیا تحفہ چاہیے میں نے کہا کہ بائیک دے دیں۔ میرے جواب کے کچھ روز بعد ہی شاہ رخ خان کی جانب سے بائیک کا تحفہ مل گیا۔ میرا شاہ رخ خان سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے ۔ جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو ماڈلنگ کے ایک مقابلے میں شرکت کی ۔جس کے جج شاہ رخ خان تھے اور پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہ رخ نہ صرف ذہین آدمی ہیں بلکہ وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے عمدہ شخص ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں