سکھر چیمبر :ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن ،الحاج خان منور خان گروپ کامیاب

سکھر چیمبر :ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن ،الحاج خان منور خان گروپ کامیاب

سکھر(بیورو رپورٹ)ایوان صنعت و تجارت سکھر ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں الحاج خان منور خان گروپ کے 15اراکین 227ووٹ لیکر کامیاب قراردیدیے گئے جبکہ سندھ بزنس مین گروپ ٹوٹل 49ووٹ حاصل کرسکا۔

فاتح گروپ کے حمایتوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم و شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ تفصیلات کے سکھر چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن میں الحاج خان منور خان گروپ کے پندرہ اراکین227ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل گروپ نے ٹوٹل 49 ووٹ حاصل کرسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں