اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی،سونا 2ہزار روپے سستا
کراچی (خبرایجنسیاں)اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.85 روپے سے بڑھ کر 280.86 روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قدر میں1.03روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر312.34روپے سے کم ہو کر311.31روپے پر آ گئی،اسی طرح 1.77 روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 370.41 روپے سے گھٹ کر368.64روپے ہو گئی۔ ادھر آل سندھ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتہ کو سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 263,500 روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق 24قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 714 روپے کم ہو کر 225,908 کے مقابلہ میں 224,194 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 207,083 روپے سے گھٹ کر 205,511 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2,850 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کمی سے 2,443.41 روپے ہوگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,518 ڈالر سے کم ہوکر 2,497 ڈالر ہوگئی۔