ڈی ایچ اے میں اننوسٹا ٹیکنالوجی زون راوی کا افتتاح

 ڈی ایچ اے میں اننوسٹا ٹیکنالوجی زون راوی کا افتتاح

لاہور(اے پی پی)پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو با اختیار بنانے کیلئے ڈی ایچ اے لاہور فیز 8 میں اننوسٹا ٹیکنالوجی زون راوی کا افتتاح کردیا گیا۔

جس کا مقصد صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور لاہور کو پاکستان کی اگلی سیلیکان ویلی کے طور پر متعارف کرنا ہے ۔ترجمان کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ کاروبار، ماہرین اور فری لانسرز کے لیے اس مرکز میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں وہ چوبیس گھنٹے بین الاقوامی مارکیٹ سے رابطے میں رہ سکیں گے ۔یہ مرکز نوجوان کاروباری افراد میں جدت کے فروغ اور انہیں عالمی سطح پر مقابلہ کیلئے تیار کرنے مددگار ثابت ہوگا۔شہر بھر سے آئی ٹی سے وابستہ افراد نے اس مرکز کا دورہ کیا اور بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی نادیہ اقبال اور ثمینہ امجد مینیجنگ ڈائریکٹر ارفع کریم گروپ نے پروگرام کا با قاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ اقبال نے کہا کہ اننویسٹا راوی ڈی ایچ اے کا انیشیٹو ہے ،اس کی 10 برانچیں پاکستان میں بنیں گی جوکہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی ترقی کو دیکھ سکتے ہیں،یہاں پر فری لانسرز کے لیے بہترین نیٹ ورک کے مواقع موجود ہیں جو وہ گھر پر حاصل نہیں کر سکتے ، یہاں پر نہ صرف بہتر انفرااسٹرکچر مہیا کیا گیا ہے بلکہ بہترین اور تجربہ کار لوگ بھی موجود ہیں جن سے نوجوان مدد لے اور سیکھ سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں