گوشت کی عالمی برآمدات میں پاکستان کا 57 واں نمبر

گوشت کی عالمی برآمدات میں پاکستان کا 57 واں نمبر

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان گوشت پیدا کرنے والا دنیا کا 15واں بڑا ملک جبکہ گوشت کی عالمی برآمدات میں پاکستان 57 ویں نمبر پر ہے ، 2033 تک گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 1.6 کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔

 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2003 میں گوشت کی برآمدات سے 14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ 2023 کے دوران برآمدات کا قومی حجم 467 ملین ڈالر تک بڑھ گیا، اس دوران گوشت کی ملکی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گوشت کی مجموعی ملکی برآمدات میں 2023 کے دوران بڑے گوشت کی برآمدات کا حصہ 332 ملین ڈالر جبکہ چھوٹے گوشت کا حصہ 42 ملین ڈالر اور اوجڑیوں وغیرہ کا حصہ 14 ملین ڈالر ، پولٹری 0.03 ملین ڈالر جبکہ گوشت کی دیگر مصنوعات کی برآمدات کا حصہ 14 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں