گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 12 فیصد کی نمو ریکارڈ

گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 12 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 22025 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 19678 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 11669 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کے 11713 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ہوا،جو لائی میں ملک میں گاڑیوں کے 10536 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو اگست میں بڑھ کر 11669 یونٹس ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں