ایک دن میں درجنوں دانت نکلوانے والا شہری چل بسا

ایک دن میں درجنوں دانت نکلوانے والا شہری چل بسا

ژی جیانگ(نیٹ نیوز) چین میں ایک معمر شہری ایک دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 امپلانٹس لگوانے کے کچھ ہی دن بعد انتقال کرگیا۔

چین کے صوبہ ژی جیانگ کے یونگ کانگ شہر کی رہائشی محترمہ شو نے حال ہی میں اپنے والد کی موت کے بعد مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف میونسپل ہیلتھ بیورو میں شکایت درج کرائی ہے ۔خاتون نے ثبوت پیش کیے کہ ان کے والد کے ایک ہی سیشن میں 23 دانت نکالے گئے اور 12 نئے دانت لگائے گئے جس کی وجہ سے وہ موت سے قبل شدید تکلیف میں مبتلا رہے ۔محترمہ شو نے حکام کو بتایا کہ 28 اگست کو انکے والد کو ہارٹ اٹیک ہونے سے پہلے اپنی زندگی کے آخری 13 دنوں میں دردناک درد کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا وہ چاہتی ہیں کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں