مرکنٹائل ایکسچینج میں 26 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 26 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 26 ارب روپے کے سودے ہوئے ۔سودوں کی مجموعی تعداد 20731 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 10.665 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.561ارب روپے، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.559 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت2.031ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.307ارب روپے اورپلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.185ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں