کرس ووکس کو سپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے ، ویڈیو وائرل

 کرس ووکس کو سپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے ، ویڈیو وائرل

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنٹیٹر ناصر حسین اپنی کرسی سے گِر گئے ۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، جہاں دوسرے روز کے کھیل میں انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو اچانک اپنا اوور تیزی سے مکمل کرنے کو کہا گیا جس پر انہوں نے سپن بالنگ کروانا شروع کردی جس پر معروف انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین دوران کمنٹری اپنی کرسی سے گر گئے ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ۔کرس ووکس کے آف سپن بالنگ کے دوران سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین کمنٹری کے فرائض نبھارہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں