سڑک کنارے سٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا

سڑک کنارے سٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا

کوالا لمپور(نیٹ نیوز) عالمی جریدے ‘ فورچون’ نے ملائیشیا کے 60 سالہ معذور تاجر لی تھیام واہ کو ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

 جن کی دولت کا تخمینہ2.8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔لی تھیام واہ ملائشیا کی منی مارکیٹ چین ‘‘ 99 سپیڈ مارٹ ’’ کے مالک ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انہوں نے سڑک کے کنارے سٹال پر چھوٹی موٹی چیزیں فروخت کرنے سے کیا تھا اور آج ملک بھر میں ان کے 2600 ریٹیل سٹور ہیں۔لی تھیام واہ نے اپنی کمپنی کو ایک پبلک کمپنی میں بدلنے کے لیے جب اس کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تو عوام نے اس میں فقید المثال دل چسپی کا مظاہرہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام حصص فروخت ہوگئے اور اسی کے ساتھ لی تھیام واہ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔کمپنی کے حصص فروخت کرنے سے پہلے لی تھیام کی کی دولت 531 ملین ڈالر تھی جو ایک ہی روز میں 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں