آئی ای ای ای پی نمائش کا آغاز، 285 کمپنیاں شریک

آئی ای ای ای پی نمائش کا آغاز، 285 کمپنیاں شریک

کراچی(بزنس ڈیسک)انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ پاکستان کے تحت منعقدہ آئی ای ای ای پی نمائش کا آغاز ہوگیا۔

 3 روزہ نمائش و کانفرنس کی افتتاح صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کیا۔نمائش میں 285سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں 35سے زائد غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر موتی والا نے کہا کہ آئی ای ای ای پی نمائش پاکستان کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں حصہ ڈال رہی ہے ،آج یہ نمائش ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ جدت کو سامنے لانے کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ای ای پی نمائش الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور متعلقہ شعبوں کے وسیع پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے ، یہ نمائش شراکت داری، جدت اور خطے میں معاشی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند کمپنیوں کیلئے ایک متحرک پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں