قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیملی باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، اس حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل وحید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

 درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، ٹیم منیجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی،عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے ، عدالت تمام آفیشلز کو تنخواہوں سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کرے ، عدالت کرکٹرز اور آفیشل کو بیرون ملک ٹور پر لے جانے پر پابندی عائد کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں