سلمان خان اور رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کرینگے

سلمان خان اور رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کرینگے

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے۔

 جس میں ایک ڈانس نمبر ہوگا اور ایک رومانوی گانا ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیاڈوالا یورپ میں بڑے پیمانے پر گانوں کی شوٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور مقامات کی ریکی جاری ہے ۔اے آر مروگادوس کی فلم میں موسیقار پریتم نے ‘سکندر’ کے لیے دو چارٹ بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں