غزہ جیسی اموات اور تباہی کہیں نہیں دیکھی :انتونیوگوتریس

غزہ جیسی اموات اور تباہی کہیں نہیں دیکھی :انتونیوگوتریس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے ۔

انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگوکے دوران اس تاثر کی نفی کی کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھال لے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امن کا خطرہ بننے والے مسئلے کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ عمل حل ہے ۔ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ غزہ اس وقت جن مصائب کا شکار ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اپنی 7 سالہ ملازمت میں کبھی اتنی ہلاکتیں اور تباہی نہیں دیکھی جتنی غزہ میں ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں