ریاست کیخلاف پراپیگنڈے کا الزام ،ویتنام میں صحافی کو 7سال کی قید

ریاست کیخلاف پراپیگنڈے کا الزام  ،ویتنام میں صحافی کو 7سال کی قید

بنکاک (اے ایف پی)ویتنام کی ایک عدالت نے ریاست کیخلاف پراپیگنڈا کرنے کا الزام لگا کر ایک صحافی نیگوین ووبنہ کو 7سال قید کی سزاسنادی ،مذکورہ صحافی سن 2000کی دہائی میں ایک سیاسی کارکن کے طور پر بھی 5سال جیل کاٹ چکا ہے ۔

صحافتی تنظیموں کا کہناہے کہ کمیونسٹ ویتنام میں میڈیا آزاد نہیں ہے اور ریاست مخالف کسی بھی ایشو کو سختی سے ہینڈل کیاجاتاہے ۔ہنوئی میں مقدمے کی سماعت کے بعد صحافی نیگوین ووبنہ کی بہن نیگوین تھی پھونگ کا کہناتھاکہ تازہ ترین حکومتی نقاد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں