یوکرین کاروس پر144ڈرون طیاروں سے حملہ، خاتون جاں بحق

یوکرین کاروس پر144ڈرون طیاروں سے حملہ، خاتون جاں بحق

ماسکو(اے ایف پی)یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت دیگر علاقوں پر144سے زیادہ ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، روس نے تمام ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون طیاروں میں سے 20 ماسکو کی فضا میں بھی داخل ہوئے جنہیں ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا مگر اس دوران ایک ناکام بنائے گئے ڈرون کی باقیات ایک عمارت سے ٹکرانے کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئی ۔ یوکرین کے حملے کے بعد دارالحکومت ماسکو کے 3 ائیرپورٹس سے فلائٹس کی روانگی اور آمد کو جزوی طور پر معطل کیا گیا اور 48 فلائٹس کو دیگر ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ۔ گورنر آندرے ووروبیوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد تین زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے 46سالہ خاتون کی موت ہوگئی پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایک نو سالہ بچے کی موت بھی ہوئی ہے لیکن اس معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی ۔روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ برائنسک میں 72 ، ماسکو میں 20، کرسک میں 14، تولا میں 13 اورملک کے دیگر حصوں میں 25 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے قصبے کراسنوگوریوکا کے ساتھ ساتھ ڈونیٹسک علاقے کے مختلف حصوں میں تین دیہات پر قبضہ کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں